Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • حماس: فلسطین کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کا خیر مقدم

فلسطین کی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو صیہونی حکومت کے جرائم کا ایک اور ثبوت قرار دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطینی اراضی کے حوالے سے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی او ایس سی ای کی سربراہ ناوی پلائی کے بیانات در حقیقت غزہ میں صیہونی غاصب فوج کے جرائم کی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے ایک نئی تصدیق ہے، ایسے جرائم جن کا فلسطینی عوام کی نسل کشی، قومی تصفیئے اور جبری نقل مکانی کے علاوہ کوئی کچھ نہیں ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ ہم قابض حکومت کے جرائم کو دستاویزی شکل دینے، اس کی مذمت کرنے اور بین الاقوامی انصاف کے حصول کی بین الاقوامی کوششوں کو سراہتے ہیں، مگر ہمیں افسوس اس بات کا ہے کہ مظلوم کو جلاد کے برابر قرار دے دیا گیا ہے اور ہم فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے خلاف ایسے الزامات کو مسترد کرتے ہیں جن کا بے بنیاد اور جھوٹا ہونا متعدد تحقیقاتی رپورٹوں میں ثابت ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطینی اراضی کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کی ذمہ دار ہے۔

ٹیگس