Jun ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
  • شام میں  زینبیہ علاقے کے نزدیک اسرائیل کا میزائلوں سےحملہ

صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے متعدد میزائلوں سے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے پر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میزائلوں نے جمعرات کے روز زینبیہ کے علاقے سے متصل حجیرہ کے علاقے میں ایک سروس سینٹر اور کنسٹرکشن مشینوں کی جگہ کو نشانہ بنایا۔

یہ مرکز جو جہاد کنسٹرکشن آرگنائزیشن سے متعلق ہے ، تعمیراتی سامان کا گودام اور کنسٹرکشن مشینیں رکھنے کی جگہ ہے-

دمشق کے جنوبی علاقے میں واقع اس مرکز کو ، دہشت گردی کی جنگ کے نتیجے میں ہونے والے کھنڈرات کی تعمیر نو کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے بنایا گيا تھا

اس رپورٹ کے مطابق جس وقت دشمن نے حملہ کیا اس وقت مذکورہ مرکز میں کوئی بھی ملازم موجود نہیں تھا اس لیے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی دوران خبری ذرائع نے جنوبی شام کے صوبہ نرزی سویدا کے علاقے تل صحن میں شامی فوج کے ایک ڈیفنس بیس پر صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں کے حملے کی خبر دی ہے

ٹیگس