Jul ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی مکمل نابودی تک جدوجہد جاری رہے گي: حماس

تحریک حماس کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ استقامتی گروہوں کے درمیان بھرپور ہماہنگی پائی جاتی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ کی استقامت نے اسرائیلی دشمن کو درہم برہم کردیا اور اسے اس کے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیا ۔ ابوحمزہ نے کہا کہ فلسطینی استقامت  نے مشکل ترین اور پیچیدہ ترین جنگ کی ہے۔

القدس بریگيڈ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ دشمن کے مقابلے میں کامیابی ملنے ہی والی ہے اور وہ ضرور ملے گی۔

ابوحمزہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ آخری کارتوس تک دشمن کا مقابلہ کریں گے کہا کہ دشمن کا مستقبل تباہی و بربادی ہے اور یہ یقینی ہے اور صیہونی اگر سمجھتے ہيں کہ وہ فوجی طریقے سے غزہ میں اقتدار حاصل کر سکتے ہيں تو ہم غزہ کے جہنم میں ان کا استقبال کریں گے۔

ٹیگس