Jul ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے حملے

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کی وحشیانہ جارحیت کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت میں ‎حزب اللہ لبنان نے صیہونی علاقوں اور صیہونی فوجی اڈوں پر میزائل برسائے اور خاص طور سے برانیت فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس سے اس پورے علاقے پر خوف و ہراس طاری ہو گیا۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے اپنے گائیڈڈ میزائلوں سے صیہونی ریڈار سسٹم اور جاسوسی آلات و وسائل کو نشانہ بنایا۔ لبنان کی تحریک استقامت نے الراہب کے علاقے میں بھی صیہونی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں حزب اللہ لبنان نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ٹیگس