فلسطین کی حمایت میں لاکھوں کی تعداد میں یمنی عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i435442-فلسطین_کی_حمایت_میں_لاکھوں_کی_تعداد_میں_یمنی_عوام_ایک_بار_پھر_سڑکوں_پر_نکل_آئے_(ویڈیو)
یمنی عوام نے ایک بار پھر لاکھوں کی تعداد میں غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۰ Asia/Tehran

یمنی عوام نے ایک بار پھر لاکھوں کی تعداد میں غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اظہار کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یمن کے عوام نے گزشتہ چند ماہ سے غزہ کی حمایت میں جاری اپنے ہفتہ وار مظاہرے کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک بار پھر جمعے کے روز دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اجتماع کیا۔
ملک بھر میں دسیوں لاکھ یمنیوں نے سڑکوں پر نکل کر ایک بار پھر غزہ کی حمایت میں آواز اٹھائی اور وہاں جاری ناجائز صیہونی ٹولے کے بہیمانہ اور انسانیت سوز جرائم کی سخت مذمت کی۔ گزشتہ روز ہونے والے عوامی اجتماعات ’’آلہ کاروں کی پرواہ کئے بغیر غزہ کے ہمراہ ثابت قدم ہیں‘‘ کے نعرے کے ساتھ انجام پائے۔