صیہونی فوجی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے حملے
حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں دونا صیہونی علاقے پر ایک بار پھر میزائل حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب الہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں عدلون کے رہائشی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کی وحشیانہ جارحیت کے جواب اور فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی علاقوں اور صیہونی فوجی اڈوں پر میزائل برسائے اور خاصطور سے دونا کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ گزشتہ دنوں یہ واضح کر چکے ہیں کہ غزہ کی حمایت میں حزب اللہ لبنان کے صیہونی اہداف پر حملے ہر ممکن شکل میں جاری رہیں گے اور ان حملوں کی روک تھام کا واحد راستہ غزہ کے خلاف جارحیت کا خاتمہ ہے۔
فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر تین ہزار سے زیادہ راکٹ فائر کیے ہیں۔ اور حزب اللہ لبنان کی جانب سے مسلسل صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔