Jul ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش میں طلبا کا احتجاج رنگ لایا، سپریم کورٹ نے کوٹہ محدود کر دیا

بنگلادیش میں متنازعہ کوٹا سسٹم کیخلاف طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں کے طلبا احتجاج کے بعد بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کو تیس فیصد سے گھٹا کر سات فیصد تک محدود کر دیا۔ملازمتیں دیگر کیٹگریز کو ملیں گی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں کوٹا سسٹم کیخلاف ڈھاکا یونیورسٹی سے شروع ہونے والا احتجاج ملک گیر رُخ اختیار کر گیا تھا۔ ایک ہفتے کے دوران احتجاج اور سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں ایک سو تیس سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ حکومت نے بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے فوج کو طلب کر کے کرفیو نافذ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق اب تک تقریبا پانچ ہزار غیر ملکی طلبا بنگلہ دیش سے نکل چکے ہیں۔

ٹیگس