Jul ۳۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran

صیہونی حکومت نے اپنی مہم جوئی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ شب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کر کے دسیوں افراد کو شہید و زخمی کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب دہشتگرد صیہونی ٹولے نے بیروت کے ضاحیہ علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس سے عمارت کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔ اس دہشتگردانہ حملے میں تین بچوں سمیت چار افراد کے شہید اور ستر سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
صیہونی ٹولے کا دعوی ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ لبنان کے ٹاپ کمانڈروں میں شامل فواد شکر شہید ہوئے ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے حزب اللہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ حملے کے بعد حزب اللہ لبنان کے جوابی حملے کے خوف سے صیہونی ٹولا مکمل طور سے ہائی الرٹ پر آگیا ہے۔

ٹیگس