Aug ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • غزہ پرغاصب صیہونی جارح فوج کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری، متعدد فلسطینی شہید و زخمی

غزہ کے عام شہریوں کے خلاف مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جس میں متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی پوسٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں پر مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور صیہونی فوج نے آج بھی مختلف علاقوں پر بمباری و گولہ باری جاری رکھی جس میں دسیوں فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے جنوب مشرق میں الزیتون کے علاقے میں ایک رہائشی مکان پر صیہونی بمباری میں ایک بچی شہید اور چار دیگر افراد زخمی ہو گئے جنھیں المعمدانی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اسی طرح امدادی کارکنوں نے چار فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے علاقے الجلا سے جس پر صیہونی فوج نے بمباری کی تھی ملبے کے نیچے سے برآمد کیں۔

پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے علاقے الصبری اور آٹھویں روڈ کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی ۔ اسی طرح مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے ابو عیدہ اسکوائر کے اطراف کی زرعی اراضی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی ۔ ان جنگی طیاروں نے غزہ کے النصیرات کیمپ کو بھی حملے کا نشانہ بنایا اور غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس میں السطر علاقے میں ایک فلسطینی گھرانے کے مکان پر حملہ کیا جس میں ایک فلسطینی عورت شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

اسی طرح مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر خان یونس کے مشرق میں معن علاقے میں ایک مکان پر بمباری کی جس میں سات فلسطینی زخمی ہو گئے۔اسی طرح مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کے علاوہ صیہونی فوج نے ٹینکوں سے خان یونس کے جنوب میں رفح کے مغرب میں واقع علاقے اور خان یونس کے مشرق میں واقع عبسان الکبیرہ کے مشرقی علاقے اور اسی طرح النصیرات کیمپ کے شمالی علاقوں پر گولہ باری کی ۔

ٹیگس