امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے، اسامہ حمدان
Aug ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ امریکہ نے اب جو تجویز پیش کی ہے اس میں جنگ بندی اور غزہ سے انخلا شامل نہیں ہے۔ اسامہ حمدان نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ان مذاکرات میں فلسطینی قیدیوں کے ناموں کا ذکر نہیں ہوا ہے کہا کہ ایک واضح دائرہ کار میں جنگ بندی کی ضمانت دی جانی چاہیے۔
تحریک حماس کے رہنما نے مزید کہا کہ امریکہ غاصب صیہونی حکومت کو مزید موقع فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ قتل عام کر سکے۔
واضح رہے کہ قطر، مصر اور امریکہ نے جنگ بندی مذاکرات میں ثالثوں کی حیثیت سے جمعے کے دن ایک بیان میں قطر کے دارالحکومت میں ان مذاکرات کے اختتام کا اعلان کیا۔