غزہ میں ایک اور صحافی کی شہادت، صحافی شہداء کی تعداد 170 ہوگئی
Aug ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
فلسطینی ذرائغ ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایک اور صحافی شہید ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الان کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے شمال مغرب کے حمد نامی علاقے میں فلسطینی صحافی ابراہیم محارب کو شہید کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے حمد کے قریب کئی صحافیوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ابراہیم محارب لاپتہ ہو گئے تھے لیکن آج ان کی لاش حمد علاقے کے قریب پائی گئی۔ نیو پریس ٹیلی گرام چینل نے ابراہیم محارب کی لاش کو اسپتال منتقل کئے جانے اور ان کے لواحقین کے گریہ و زاری کی ویڈیو کلپ جاری کی ہیں۔
واضح رہے غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کے آغاز سے اب تک تقریبا 170 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔ صیہونی حکومت حقائق کو چھپانے کے لئے صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتی ہے۔