Aug ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • یمنی مسلح افواج نے ریڈ لائن عبور کرنے پر دو تجارتی بحری جہازوں کو بنایا نشانہ

غزہ کی حمایت اور صیہونی دہشتگردی کو لگام دینے کے مقصد سے یمن کے مزاحمتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ السریع نے خبر دی ہے کہ ان کی فورسز نے اعلان شدہ ریڈ لائن عبور کرنے پر دو تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دو بحری جہاز مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانا چاہتے تھے جنہیں ملکی افواج نے نشانہ بنایا ہے۔
یہ آپریشن بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں انجام پایا ہے۔ بریگیڈیئر یحییٰ السریع نے ایک بار پھر واضح کیا کہ غزہ میں صیہونی دہشتگردی کے جاری رہنے تک صیہونی مفادات اور اہداف کے خلاف ان کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس