غزہ پر صیہونی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری، چوبیس گھنٹے میں 42 فلسطینی شہید
تین سو بائیسویں روز بھی غزہ پر ناجائز صیہونی فوجیوں کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رہا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: جمعرات کے روز جاری شدہ فلسطین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قتل عام کے کم از کم مزید چار واقعات رقم کئے جن میں بیالیس فلسطینی شہری شہید اور ایک سو ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔ صیہونی دہشتگردوں کے ان تازہ ترین حملوں کے بعد سات اکتوبر کے بعد سے اب تک صرف غزہ پٹی میں شہید ہونے والوں کی تعداد چالیس ہزار دو سو پینسٹھ اور زخمیوں کی تعداد ترانوے ہزار ایک سو چوالیس تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایمبولینسوں اور امدادی ٹیموں کو شہیدوں کے جنازوں اور ملبے تلے دبے ہوئے افراد تک پہنچنے میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔ صیہونی دہشتگردوں نے غزہ کے مختلف علاقوں منجملہ دیر بلح، بیت لاہیا کے علاقوں اور شاہراہ صلاح الدین پر اندھا دھند بمباری کی جس کی زد میں دسیوں فلسطینی آگئے۔