Aug ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کی بڑی کارروائی، سرنگ میں دھماکے کے دوران متعدد صیہونی ہلاک

حماس کے عسکری ونگ "عزالدین القسام بریگیڈ" نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کچھ صیہونی فوجیوں کو غزہ پٹی کے وسط میں دیر البلح شہر کے مشرق میں واقع ایک سرنگ میں پھنسا کر ہلاک اور زخمی کر دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی خبر رساں ایجنسی سماءنیوز نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کےلیے ایک انتہائی سنگین سیکیورٹی واقعہ پیش آیا۔ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدوں نے صہیونی فوج کے انجینئرنگ یونٹ کے دستے کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مرکزی غزہ کے دیر البلح شہر کے مشرق میں واقع ایک سرنگ میں جس میں پہلے سے بم رکھے تھے صیہونی فوجیوں کو پھنسا کر ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کر دیا گيا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔
بعض ذرائع نے اس حملے میں 4 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ٹیگس