Aug ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے، استقامتی محاذ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

فلسطین کی مختلف تحریکوں منجملہ حماس اور جہاد اسلامی نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کے قتل کے جواب میں انجام پانے والی کارروائی پر حزب اللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، اس کارروائی کو صیہونی حکومت کے منھ پر زوردار طمانچہ قرار دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ کی صیہونیت مخالف کارروائی پر حماس نے اپنے بیان میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے مثالی انتقامی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ غزہ و لبنان پر مسلسل صیہونی جارحیت اور فواد شکر کے قتل کا جوابی اقدام مقبوضہ فلسطین میں اندر پہنچ کر دیا جانا نہایت غیر معمولی اور قابل ستائش ہے۔

حماس نے تاکید کی ہے کہ اس طرح کا سخت ردعمل غاصب صیہونی حکومت کے منھ پر طمانچہ اور اس بات کا پیغام ہے کہ لبنان و فلسطین کی قوموں کے خلاف دہشت گردی اور جرائم کے ارتکاب کا جواب ضرور دیا جائے گا اور غاصب صیہونی حکومت کے شرمناک منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

تحریک حماس نے جنوبی لبنان پر صیہونی جارحیت کی شدید مذمت بھی کی ۔ جہاد اسلامی فلسطین نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی اس قسم کی انتقامی کارروائی قابل مبارک باد ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے حملوں نے ثابت کر دیا کہ غاصب صیہونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔

ٹیگس