فلسطین: غرب اردن کے نورالشمس کیمپ پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، متعدد شہید و زخمی
Aug ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں واقع نور شمس پناہ گزیں کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملےمیں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کےمطابق اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کے اعداد و شمار کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔ دریں اثناء صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر اذنا میں بھی گولہ باری کی ہے جس کے نتیجےمیں دو فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل اور کریکر بم بھی پھینکے جس کی وجہ سے دسیوں افراد کو سانس کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صہیونی حکومت نے سات اکتوبر کے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے غزہ پٹی کے خلاف جنگ کے علاوہ مغربی کنارے پر بھی وسیع حملے شروع کر رکھے ہیں۔ اور اس نے اب تک دس ہزار افراد سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔