Aug ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے صنعتی شہر حیفا کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے جمعرات کو العہد نیوز سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے صنعتی شہر حیفا کے النون تافور صنعتی بجلی گھر پر حملہ کیا ہے۔
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام، عورتوں، بچوں اور سن رسیدہ افراد پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں ہمارے مجاہدین نے جمعرات کی صبح حیفا کے النون تافور صنعتی بجلی گھر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن کے اسٹریٹیجک اور فوجی مراکز پر اس کے حملے جاری رہیں گے۔
عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نے پیر کو بھی حیفا میں ایک انتہائی اہم مرکز پر ڈرون حملہ کیا تھا۔

ٹیگس