Aug ۳۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • ہمارا جواب صیہونی حکومت کےلیے حیران کن ہوگا: سید عبدالملک بدرالدین حوثی

تحریک انصاراللہ یمن کے سربراہ سیدعبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ایسا دشمن ہے جس کے ساتھ کسی بھی امن قائم نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ تمام ریڈلائنوں کو عبور کرتا اور تمام بین الاقوامی اصول و قوانین کو پائے تلے روندتا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک انصاراللہ یمن کے سربراہ سیدعبدالملک بدرالدین الحوثی نے گذشتہ روز اپنے ایک اہم خطاب میں کہا کہ جو شخص قرآن کی بےحرمتی کرتے ہوئے صیہونی فوجیوں کو دیکھ کر متاثر نہیں ہوتا ہے اس میں ذرہ برابر ایمان موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصی پر قابضوں کے حملے سے بھی زیادہ خطرناک چیز، مسجد میں یہودی عبادت کی تعمیر کے بارے میں ایک انتہا پسند قابض صیہونی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج نے اپنی جارحیت کا دائرہ مغربی کنارے تک بڑھا دیا ہے اور یہ گذشتہ بائیس برسوں کے دوران شدید ترین حملے ہیں۔تحریک انصاراللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمن کی مسلح اپنی عسکری طاقت میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھیں گی اور صیہونی حکومت کو بڑے سرپرائز کا انتظار کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمن کے خلاف جوابی کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں اور ردعمل کا وقت غاصب صیہونی حکومت کے لیے حیران کن ہوگا۔ سید بدرالدین حوثی کا مزید کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی آئی ہے اور ہم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی کارروائياں جاری رکھیں گے۔

ٹیگس