کابل دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی
Sep ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
کابل میں ہونے والے دھماکے میں 20 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام:افغان دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکے کی ذمہ داری تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی۔
طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق کل ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو کابل کی دارالامان مرکزی شاہراہ پر اس وقت دھماکے سے اڑا لیا جب عدلیہ میں کام کرنے والے افراد عدالت سے باہر آ رہے تھے۔ اس دھماکے میں 20 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔