Sep ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے مزید چار فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں مسکفعام فوجی اڈے پر حملہ کرکے اس کے جاسوسی کے آلات کو تباہ کردیا ہے۔ حزب اللہ نے بتایا ہے کہ اسی طرح غاصب صیہونی فوج کے میشار فوجی اڈے پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے حدب یارون فوجی اڈے پر توپوں سے گولہ باری کی بھی خبردی ہے۔

ٹیگس