Sep ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل: خطرے کے سائرن بجنے کے بعد غاصب صیہونیوں میں افرا تفری مچ گئی

غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کا استقامتی محاذ کے مجاہدین بھر پور جواب دے رہے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد غاصب صیہونیوں میں افرا تفری مچ گئی۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ الجزیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شہر نابلس کے کئی علاقوں اور طولکرم میں عزبہ الجراد کے علاقے پر حملہ کیا اور دسیوں کی تعداد میں فلسطینی جوانوں کو گرفتار کر لیا ۔ صیہونی فوجیوں نے اسی طرح بیت اللحم کے جنوب میں بیت فجار کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور الخلیل کے جنوب میں شہر دوراکے مغرب میں بیت عوا پر بھی حملہ کیا۔

ٹیگس