Sep ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت میں مزید کئی فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کے خلاف صیہونی دہشتگردی کے آغاز کو آج تین سو اڑتالیس روز گزر گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سات اکتوبر 2023  سے اب تک ایک لاکھ چھتیس ہزار فلسطینی شہید و زخمی ہوچکے ہیں مگر غزہ کے عوام اپنے تمام تر مصائب و آلام اور اپنے دل کے ٹکڑوں کے المناک فقدان کے باوجود اپنی مادری سرزمین کی آزادی کا خواب اپنے دل و دماغ میں سجائے ہوئے ہیں۔ منگل کے روز بھی صیہونی دشمن نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات اور بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی جن میں مزید دسیوں فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔ العالم نیوز پورٹل کے مطابق صیہونی دشمن نے فضائی بمباری اور گولہ باری کے ساتھ ساتھ فرح کے کئی محلوں میں زمینی جارحیت بھی کی جس میں متعدد قتل عام کے واقعات انہوں نے رقم کئے۔
المواصی کے ساحلی علاقے پر بھی پناہگزیں کیمپوں پر صیہونی دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور اپنے ڈرون سے بریج کیمپ کے زخمیوں کی امداد میں مصروف طبی عملے اور ان کی ایمبولینس کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ البرکہ، دیر البلح اور النصیرات کیمپ بھی گزشتہ روز صیہونی دہشتگردوں کے نشانے پر رہے۔

ٹیگس