Sep ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل پر میزائلی حملے، زبردست آگ بھڑک اٹھی

عبرانی ذرائع نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد کے قریب میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صہیونی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شب صفد شہر پر راکٹ گرنے کے نتیجے میں اس علاقے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ۔اس حملے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے الجلیل علاقے میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

عبرانی ذرائع نے کچھ تصاویر شائع کرکے شمالی مقبوضہ فلسطین میں طبریا جھیل کے ارد گرد میزائل حملے کو روکنے کے لیے آئرن ڈوم سسٹم کے فعال ہونے کی خبر دی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے الجلیل علاقے طبریا کے اطراف میں متعدد مقبوضہ بستیوں میں میزائل حملے کے سبب خطرے کے سائرن بجنے لگے، ایک صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ صیہونی کے سیکورٹی اداروں کا خیال ہے کہ لبنان کی حزب اللہ، شمالی سرحدوں پر بڑے پیمانے پر حملے کرے گی۔

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے اعلان کیا کہ صیہونی سیکورٹی اداروں کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ ممکنہ طور پر مقبوضہ علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے انجام دے گی ۔ یہ پیشن گوئی صیہونی حکومت کی طرف سے پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں کےبعد کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں لبنان میں اب تک گیارہ افراد شہید ہوچکے ہیں اور تین ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

ٹیگس