Sep ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • صہیونی بستی

صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر غرب اردن میں وحشیانہ جارحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق شہداء الاقصی بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع صہیونی بستی "کوخاف یعقوب" کو، راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس سے صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب صیہونی حکومت نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا- غاصب عناصر نے شمالی رام اللہ میں واقع ام صفا گاؤں پر حملہ کر کے متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ۔

غاصب فوجیوں نے اسی طرح مغربی کنارے کے علاقے حارس پر بھی حملہ کر کے تقریبا ساٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا- صیہونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کو الٹ دیا اور الخلیل کے علاقے میں ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کرلیا۔

حملہ آوروں نے مغربی کنارے کے جنوب میں ہیبرون شہر پر بھی حملہ کیا اور بڑی تعداد میں شہریوں کو گرفتار کر لیا ۔

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ کیمپ کی مرکزی شاہراہ پر صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اپنی گولی کا نشانہ بنایا۔ کفر عقب شہر میں بھی صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں برسائیں ۔

ٹیگس