Sep ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی تردید، خالد القدومی

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں خیریت سے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، ان سے رابطہ منقطع ہونے کا اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔ ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے۔ حماس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے غزہ میں فضائی حملے کے دوران یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ٹیگس