Sep ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • انصار اللہ کا اہم کارنامہ، تل ابیب کوبنایا بیلیسٹک میزائلوں سے نشانہ، بن گورین ایئر پورٹ بند، درجنوں صیہونی زخمی

یمن کی تحریک انصار اللہ نے شہر تل ابیب کو بیلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق کچھ گھنٹے پہلے یمن کی جانب سے تل ابیب کی جانب میزائل فائر ہوتے ہی پورے مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے الارم بجنے لگے۔

تل ابیب پر یمن کے اس حملے کے نتیجے میں بیس لاکھ سے زیادہ صیہونی پناہ گاہوں کی جانب بھاگ کھڑے ہوئے اور بن گورین ایئر پورٹ نے کام کرنا بند کردیا ۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ اس میزائلی حملے کے نتیجے میں بہت سے صیہونی پناہ گاہوں کی جانب بھاگنے کے دوران زخمی ہوگئے ۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے رپورٹ دی ہے کہ کم سے کم سترہ صیہونی یمن کے میزائلی حملے میں زخمی ہوگئے اور کئی جہاز اپنا راستہ تبدیل کر کے اردن میں لینڈ کرنے پر مجبور ہوگئے۔

درایں اثنا یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی رہنما علی القحوم نے تل ابیب پر حملے جاری رہنے کے سلسلے میں کہا کہ یمنیوں کی بڑی اور بھرپور کارروائیوں کا پانچواں مرحلہ جاری ہے اور جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہيں ہوجاتا اس وقت تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تحریک انصار اللہ کے رہنما علی القحوم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ میزائلی حملہ، غاصب صیہونیوں کے خلاف جدوجہد، ملت فلسطین کی حمایت اور عام شہریوں کے خلاف صیہونی جارحیتوں کے جواب میں انجام پا رہا ہے۔

ٹیگس