Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • بغداد کے بین الاقوامی ایرپورٹ پر پروازیں بند ہونے کی خبر من گھڑت ہے: عراق

عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بغداد کے بین الاقوامی ایرپورٹ سے ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل پروازیں بند ہونے کی خبر کی تردید کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ میثم الصافی نے آج اس خبر کی تردید کی ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ایرپورٹ سے ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل پروازیں بند ہو گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرپورٹ کی معمول کی سرگرمیاں اور تمام پروازوں کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے۔

میثم الصافی نے کہا کہ ایسی رپورٹیں غلط اور بے بنیاد ہیں کہ بغداد ایرپورٹ سے تمام پروازوں کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔ بغداد ایرپورٹ کے بارے میں یہ خبر, اس ایرپورٹ کے قریب دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے کے قریب راکٹ حملہ ہونے کے بعد سامنے آئی ہے جس کی عراق کی حکومت کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بغداد ایرپورٹ کے قریب واقع دہشت گرد امریکی فوجی اڈے کے قریب دو راکٹ اور میزائل حملے ہوئے ہیں۔

ٹیگس