Oct ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان نے حیفا اور طبریہ پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں صیہونیوں کے درمیان افراتفری مچ گئی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں حیفا اور طبریہ میں صیہونی فوجیوں کے کرمل اڈے پر فادی ایک راکٹ داغے۔ لبنانی استقامت کے اس آپریشن میں دس صیہونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے بھی کہا ہے کہ حیفا شہر پر راکٹ گرنے کے بعد اس شہر میں امدادی ٹیموں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔
 واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر حزب اللہ کے حملے شروع ہونے کے بعد بہت زیادہ صیہونی ان علاقوں سے اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق اس علاقے میں رہنےوالے زیادہ تر صیہونی نفسیاتی مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں۔

ٹیگس