Oct ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • تین دیوانوں نے اسرائیل کو جنگ کے دلدل میں پھنسا دیا

اسرائیل کے سابق جنرل اسحاق بریک نے کہا کہ غزہ کے بحران اور صیہونی قیدیوں کا واحد حل مذاکرات ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیل کے سابق جنرل اسحاق بریک  نے کہا ہے کہ تین دیوانوں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، وزیرجنگ یوآف گیلانٹ اور اسرائیلی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف هرزی هالیوی نے ہمیں جنگ کے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کبھی بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا اس لئے کہ اس میں اتنی توانائی نہیں ہے۔

اسرائیل کے سابق جنرل اسحاق بریک  نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے آخری دورے حکومت میں اسرائیل کے حکام سے کہا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کریں ۔ کیوں خود امریکہ نے جس کی طاقت اسرائیل سے کئی گنا زیادہ ہے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکی حکام جانتے ہیں کہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اور اگر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو جنگ کا دائرہ بہت وسیع ہو جائیگا۔

اسرائیل کے سابق جنرل اسحاق بریک نے کہا کہ غزہ کے بحران اور صیہونی قیدیوں کا واحد حل مذاکرات ہے اور صیہونی حکام اسے فوجی طاقت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے۔

ٹیگس