Oct ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکی تیل بردار جہاز پر یمنی مسلح افواج کےحملے

یمنی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی تیل بردار کشتی پر میزائل حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحیرہ ہند میں کشتیوں پر حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یمنی فوج نے سمندر میں دو کارروائیاں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی تیل بردار کشتی اولمپک سپرٹ پر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کشتی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسرا حملہ بحیرہ ہند میں ہوا جس میں یمنی فوجی جوانوں نے میزائلوں کی مدد سے ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کی طرف سے وارننگ کے باوجود کشتی کا مالک صہیونی بندرگاہوں کی طرف کشتی کو لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور لبنان پر صہیونی جارحیت کے خاتمے تک بحیرہ احمر کے علاقے میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ٹیگس