لبنان: بیروت کے رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری، مزید 9 افراد شہید
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے رہائشی علاقوں پر صیہونی فوج کی فضائی جارحیت میں متعدد لبنانی شہری شہید و زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے لبنان کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے جس میں صرف ایک علاقے میں دو افراد شہید اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔ بیروت کے مغرب میں بھی ایک علاقے پر شدید حملہ کیا گیا۔ یہ صیہونی حملہ النویری میں انجام پایا۔ مشرقی لبنان میں البقاع کے علاقے پر بھی وحشیانہ صیہونی جارحیت میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں جس میں نو افراد شہید اور تئيس دیگر زخمی ہو گئے۔
لبنان کی وزارت صجت کا کہنا ہے کہ لبنان پر صیہونی جارحیت میں لبنانی شہیدوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور صیہونی جارحیت میں دو ہزار سو انہتر لبنانی شہید اور دس ہزار دو سو بارہ دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔