Oct ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • غزہ اور لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف عراق اور اردن کے عوام سڑکوں پر

عراق اور اردن کے عوام نے غزہ اور لبنان کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کی مذمت میں صیہونیت مخالف مظاہرے کئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی عوام نے بغداد کے التحریر اسکوائر پر اجتماع کیا اور غزہ اور لبنان کے بے گناہ عام شہریوں کا قتل عام کرنے کے صیہونی اقدامات کی شدید مذمت کی۔ مظاہرے کے شرکا نے اسی طرح صیہونیوں کی جانب سے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین کئے جانے کی بھی مذمت کی۔
اردن کے عوام نے بھی دارالحکومت امان میں غاصب صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور لبنان و فلسطین میں صیہونی فوج کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی۔ اسی طرح کا صیہونیت مخالف مظاہرہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی کیا گیا اور مظاہرین نے غزہ اور لبنان کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جنگ و جارحیت بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس