صیہونی حکومت شمالی غزہ اور جبالیہ کیمپ پر نسل کشی کر رہی ہے، حماس کا بیان
Oct ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی در اصل مزاحمت کے ہاتھوں اس کی شکست پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی حکومت کے تازہ ترین جرائم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ وحشیانہ کارروائی مزاحمت کے ہاتھوں تل ابیب کی شکست کے بعد اس غاصب حکومت کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔
واضح رہے کہ قابض صیہونی فوجیوں نے کل رات غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور مشرق میں التفاح محلے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد خواتین اور بچوں سمیت 25 فلسطینی شہید جب کہ 42 زخمی ہوگئے۔