صیہونی حکومت کے تمام جرائم اور جارحیت میں امریکہ شریک ہے، سید عبدالملک بدرالدین حوثی
انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل کے جرائم اور منھ زوری میں شریک ہے اور اگر صیہونیوں کو امریکہ کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو وہ اس شدت کے ساتھ جرائم انجام نہ دیتے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک انصاراللہ یمن کے سربراہ سیدعبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ امریکہ صہیونی جرائم میں برابر شریک ہے۔ اگر امریکی امداد نہ ہو تو صہیونی حکومت نہ حملے کرسکتی ہے اور نہ اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہے۔
انہوں نے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو خوفناک قرار دیتے ہوئے مسلمانوں اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ امت اسلامیہ کے خلاف دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔
انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو بالخصوص اور عالمی برادری کو بالعموم آگاہ ہونا چاہیے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے اور دشمن کیا سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی شروع سے ہی سفاک تھے اور اس پر فخر کرتے ہیں۔ مغرب کی حمایت نے صہیونی حکومت کو مزید جرائت بخشی ہے۔ جب مقاومت کے سامنے میدان جنگ میں شکست ہوئی تو معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ غزہ کی پٹی میں نسل کشی جاری ہے۔ غاصب صہیونی امریکہ کی طرف سے دیئے گئے تباہ کن بموں سے پناہ گزینوں کو وحشیانہ طریقے سے نشانہ بناتا ہے۔
یمن کے انصار اللہ رہنما نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے شمالی غزہ میں 50,000 سے زیادہ رہائشی مکانات کو تباہ کیا ہے جس کے لیے بیرل بم اور تباہ کن روبوٹ استعمال کیا گیا ہے۔