Oct ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • حماس کی جانب سے یحیی السنوار کی شہادت کی تصدیق

حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے یحیی سنوار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور مرد شجاع یحیی السنوار غاصب صیہونی دشمن سے جنگ کرتے ہوئے اپنے دوستوں کے ہمراہ اللہ کی راہ میں شہید ہوگئے۔
حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم فلسطینی قوم امت اسلامیہ اور دنیا کے حریت پسندوں کےسامنے یہ اعلان کرتے ہيں کہ فلسطین کے عظیم سپوت اور مرد مجاہد یحیی السنوار نے فلسطین کی آزادی کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا اور خداوندعالم نے انہيں درجہ شہادت پر فائز کیا۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے سربراہ اور طوفان الاقصی آپریشن عظیم کمانڈر یحیی السنوار غاصب دشمن کے مقابلے میں زندگی کے آخری لمحے تک جنگ کی اور آخری دم تک ثابت قدم رہے۔

 

ٹیگس