صیہونی فوجیوں کے بیت لاہیا پر وحشیانہ حملے نے ہٹلر اور نازیوں کی یاد تازہ کردی، حماس
Oct ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ پٹی کے شمالی علاقوں پر ہفتے کی رات صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں نے دکھا دیا کہ صیہونی نئے دور کے ہٹلر اور نازی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ صیہونی غاصب شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو ایک منظم سازش کے تحت آوارہ وطن ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیت لاہیا میں صیہونی جرائم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں صیہونیوں کے ہاتھوں نسل کشی کے مسئلے پر پوری دنیا کی ایک تاریخی ذمہ داری بنتی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو غزہ کے شمالی حصے میں واقع بیت لاہیا پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 73 فلسطینی شہید ہوگئے۔