Oct ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
  • ایک ہفتہ کے دوران 70 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت، حزب اللہ

حزب اللّٰہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 70 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ
سرحد پر زمینی جھڑپوں میں ایک ہفتے کے دوران اب تک ستر صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب قابض صیہونی فوج نے حزب اللہ کے جوانوں کے ساتھ بدھ کو ہوئیں جھڑپوں کے دوران اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ٹیگس