Oct ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • دہشتگرد صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری جاری، شہداء کی تعداد 43000 سے تجاوز کرگئی

غزہ کے محکمہ صحت نے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہدائے غزہ کی تعداد 43 ہزار سے اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرجانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے فلسطینی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے  جنگ کے تین سو اٹھاسیویں دن میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوج نے پانچ بار حملے کئے جن میں 96  فلسطینی شہید اور 277 زخمی ہوگئے۔ فلسطین کے محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  صیہونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں نئے اضافے کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد 43 ہزار 20 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ  110 ہوگئی۔

ٹیگس