حزب اللہ نے لبیک یا نصراللہ کے نعرے سے اسرائیل کی بارود بنانے والی فیکٹری کوبنایا نشانہ
اسرائیل کی بارود بنانے والی فیکٹری پر حزب اللہ نے جدید میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب صیہونی حکومت کی حرمون 810 بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور حیفا کے جنوب میں بارود بنانے والی فیکٹری کو نشانہ بنایا۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں کریات شمونہ میں خطرے کا سائرن بجا ہے۔
حزب اللہ نے معالیہ گولانی بیس میں 810 حرمون بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جب کہ کفر شوبہ کی بلندیوں پر الرمثا بیس کے علاوہ جنوبی حیفہ کے شہر الخدیرہ میں بارود بنانے والی فیکٹری کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور مزاحمت کی مدد اور لبنانی عوام کے دفاع میں مجاہدین نے خیبر آپریشن کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے "لبیک یا نصراللہ" کے نعرے کے ساتھ مقبوضہ حیفا کے جنوبی شہر الخدیرہ میں واقع بارود بنانے والے کارخانے کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔