فلسطینی کنبوں کی جلاوطنی فسطائی غاصبوں کا ایک اور مجرمانہ اقدام
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کنیسٹ کے نئے قانون کو اس کی نسل پرستی کا ثبوت قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ شہادت پسندانہ کارروائی کے بہانے فلسطینی کنبوں کی جلاوطنی صیہونی حکومت کی نسل پرستی کی تاکید ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ سے ایسے قانون کی منظوری جس میں چودہ سال سے کم عمر کے بچوں پر مقدمہ چلانے اور انہیں جیل بھیجنے کی اجازت دی گئی ہے، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
حماس نے اس بیان میں کہا ہے کہ یہ قانون بچوں کے حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشنوں کی خلاف ورزی اور فلسطینی قوم کے سبھی طبقات کے خلاف فسطائی غاصبوں کا ایک مجرمانہ اقدام ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں عالم اسلام سے صیہونیوں کے جرائم کے خلاف مظاہروں کی اپیل اور غزہ ميں نسل کشی روکنے کے لئے فوری عالمی تحریک کا مطالبہ کیا ہے۔