صیہونی حکومت کی بمباری میں حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف شہید ہو گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i438869-صیہونی_حکومت_کی_بمباری_میں_حزب_اللہ_کے_میڈیا_چیف_محمد_عفیف_شہید_ہو_گئے
ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کو بیروت میں رأس النبع پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔
(last modified 2026-02-26T10:03:59+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی بمباری میں حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف شہید ہو گئے

ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کو بیروت میں رأس النبع پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ نیوز چینل نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف آج بیروت میں رأس النبع پر قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔

لبنان میں شام کی عرب سوشلسٹ بعث پارٹی کے سیکریٹری جنرل علی حجازی نے حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عفیف اتفاقی طور پراس عمارت میں آئے تھے اور شدید بمباری میں شہید ہو گئے۔

بمباری کے وقت شام کی بعث پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم اس بمباری میں 5 افراد شہید ہوئے۔

حزب اللہ نے ابھی تک اپنے میڈیا چیف محمد عفیف کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے۔