Feb ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے، دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور توپخانوں نے پیر کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں صیہونی حکومت کی جنگ کو ایک سو بیالیس روز ہوچکے ہيں اور صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے الگ الگ علاقوں منجملہ بیت لاہیا، خان یونس اور رفح پر شدید ہوائی حملے کئے۔ اس دوران اسرائیلی توپخانوں نے بھی غزہ پر اپنی شدید گولہ باری جاری رکھی۔ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اس درمیان جب غزہ پر صیہونی حکومت کے شدید حملے جاری ہیں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی اس دھمکی کو پھر دہرایا ہے کہ وہ رفح میں زمینی کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اب تک انتیس ہزار پانچ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ٹیگس