Dec ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • شام: حماہ کے نواحی علاقوں سے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل صفایا

شامی فوج نے صوبے حماہ کے نواحی علاقوں میں آپریشن کرکے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب اور ادلب پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے بعد بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ شامی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ حماہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تکفیری دہشت گردوں کو صوبے حماہ کے نزدیکی علاقوں سے دور کیا جارہا ہے۔

حماہ کے مشرق میں واقع کفراع معشحور کو دہشت گردوں سے مکمل خالی کرالیا گیا ہے۔ تکفیری دہشت گرد شمال مشرق سے حماہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

دوسری جانب سے شامی اور روسی فضائیہ نے ادلب اور حلب کے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس