Dec ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں صیہونی جارحیت کا آغاز

شام میں بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ابلاغیاتی ذرائع نے شام میں صیہونی فوج کے داخل ہوجانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شام میں بشار اسد حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی دہشتگرد صیہونی حکومت نے مقبوضہ جولان سے لگے شام کے سرحدی علاقے میں زمینی جارحیت کا آغاز کر دیا ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق صیہونی ٹولے کے ٹینک مقبوضہ جولان کی سرحد سے گزر کر شام کے القنیطرہ علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔ مذکورہ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے جولان میں شامی فوج کےاسلحےکے گوداموں پر بھی حملہ کردیا ہے۔ بعض دیگر میڈیا ذرائع نے جولان کے علاقے خان ارنبہ میں بھی صیہونی فوج کے داخل ہوجانے کی خبر دی ہے۔  

 

ٹیگس