یمنی مجاہد دہشتگرد اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں، صیہونیوں کے ایک اور مقام کو بنایا نشانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i439526-یمنی_مجاہد_دہشتگرد_اسرائیل_کی_اینٹ_سے_اینٹ_بجا_رہے_ہیں_صیہونیوں_کے_ایک_اور_مقام_کو_بنایا_نشانہ
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یافا کے جنوب میں واقع اشدود بندرگاہ کے علاقے "یفنہ" میں اسرائیل کے ایک اہم مقام کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • یمنی مجاہد دہشتگرد اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہیں، صیہونیوں کے ایک اور مقام کو بنایا نشانہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یافا کے جنوب میں واقع اشدود بندرگاہ کے علاقے "یفنہ" میں اسرائیل کے ایک اہم مقام کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ایک بے مثال فوجی آپریشن میں یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ یافا شہر کے جنوب میں واقع ینفہ میں ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ آپریشن فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے پانچویں مرحلے کے تناظر میں کیا گيا کہا کہ  یمنی مسلح افواج اپنے ملک کے خلاف کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ بے مثال فوجی کارروائیوں  کے ذریعے کرے گی۔

 یحیی سریع نے زور دیا کہ  فلسطینی قوم کی حمایت  کی مہم اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک غزہ کے خلاف جارحیت  اور محاصرے کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔