یمن کی مسلح افواج کے امریکہ کے متعدد بحری جہازوں پر حملے
یمن کی مسلح افواج نے امریکا کے دو جنگی اور تین رسد رسانی کے بحری جہازوں پر میزائلی اور ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ یمنی بحریہ نے امریکا کے دو جنگی اور تین رسد رسانی کے بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائلی حملے کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا کے رسد رسانی کے تین بحری جہازں پر جیبوتی بندرگاہ سے نکلنے کے بعد حملہ کیا گیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے سربراہ نے بتایا کہ امریکا کے جن جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت میں شریک تھے۔ یحیی سریع نے بتایا کہ یمنی افواج نے امریکا کے ان دو جنگی بحری جہازوں پر بھی حملے کئے جو خلیج عدن میں رسد رسانی کے بحری جہازوں کی حفاظت کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دس دن کے اندر اپنی نوعیت کے دوسرا حملہ ہے۔ یحیی سریع نے بتایا کہ یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کے اندر دو الگ الگ کارروائیوں میں یافا اور عسقلان میں صیہونی فوجی مراکز پر بھی حملے کئے ہیں۔
یمن کی مسلح افوج کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم اور صیہونی جارحیت بند ہونے تک صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف یمنی افواج کی کارروائياں جاری رہیں گی۔