Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں مظاہرے

مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے مختلف علاقوں میں 200 اسکولوں کے اسٹوڈنٹس نے مظاہرے کر کے قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے صیہونی اخبار ہارتص کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں 200 اسکولوں کے اسٹوڈنٹس آج سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ حال ہی میں ہزاروں صیہونیوں نے ایک بار پھر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کرنے کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے اس سلسلے میں لیت و لعل سے کام لینے کی بنا پر صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے بھی لگائے تھے۔  غزہ پٹی پر صیہونی فوج کی بمباری میں اسرائيلی قیدیوں کی ہلاکتوں اور نیتن یاہو کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں حماس کے ساتھ معاہدے کے لئے لچک کا مظاہرہ نہ کئے جانے کے بعد مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں نیتن یاہو اور اس کی انتہا پسند کابینہ کے  خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔  

 

ٹیگس