Dec ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • دہشتگرد صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری جاری، مزید درجنوں فلسطینی شہید

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید درجنوں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جبالیا کے علاقے میں "خلہ" خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک رہائشی مکان پر بمباری کی جس میں سات بچوں سمیت دس افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی ویب سائٹ نے طبی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے ان حملوں میں اکتیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ ہماری فورسز نے شمالی غزہ پٹی کے جبالیا علاقے میں ایک مکان کے ملبے تلے دبے دس فلسطینی شہداء کی لاشیں نکال لی ہیں، جن میں سات بچے اور ایک عورت شامل ہیں۔

ٹیگس