Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • غزہ کے شہداء کی تعداد 47100 سے تجاوز کرگئی

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 47 ہزار 107 ہوگئی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 72 شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں لائے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان ميں سے 68 جنازے ملبے کے نیچے سے نکالے گئے اور ایک فرد زخموں کی شدت کے باعث درجہ شہادت پر فائز ہوگیا۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 56 زخمی بھی اسپتالوں میں پہنچائے گئے ہیں۔ 
غزہ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اب بھی بہت سے لوگ سڑکوں پر اور منہدم شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں ابھی تک امدادی دستے نہیں نکال سکے ہیں۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق آج اسپتالوں میں لائے جانے والے شہدا کے جنازوں اورزخمیوں کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 47 ہزار 107 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 147 ہوگئی ہے۔

ٹیگس