Jan ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • انصار اللہ یمن نے 153 جنگی قیدی آزاد کردیئے

ابلاغیاتی ذرائع نے خبر دی ہے کہ انصاراللہ یمن نے 153 جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کردیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع کے مطابق انصاراللہ یمن نے ایک سو ترپن جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کردیا ہے۔ یمن کی جنگی قیدیوں کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے بتایا ہے کہ جارح زرخریدوں سے وابستہ ایک سوترپن زخمی، بیمار اور سن رسیدہ جنگی قیدیوں کو یک طرفہ طور پر آزاد کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے بھی مقامی ثالثین کی وساطت سے چند مرحلے میں یمن کے مستعفی اور مفرور صدر کی حکومت سے وابستہ افواج سے تعلق رکھنے والے کچھ جنگی قیدی آزاد کئے جا چکے تھے۔

ٹیگس